جندول ثمرباغ میں 20گھنٹے روزانہ کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ

Spread the love

ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر) جندول ثمرباغ میں 20گھنٹے روزانہ کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ۔کاروبار زندگی معطل۔ بجلی سے منسلک کاروبار کرنے سینکڑوں افراد بےروزگار۔ مسجدوں اور گھروں میں پانی ناپید۔ سیاسی لیڈر خاموش۔ تفصیلات کے مطابق پیسکو نے جندول ثمرباغ میں ایک مہینہ سے 20گھنٹہ کے ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے

جسکی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ بجلی بندش کی وجہ سے کئی گھرانوں کے چھولہے ٹھنڈے پر گئے ہیں۔ اورنوبت فاقو تک پہنچ چکی ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں ٹیلرز، مستری،ویلڈر وغیرہ بے روزگار ہوکررہ گئے ہیں۔شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جندول تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ گھروں اور مسجدوں میں پانی ناپید ہوگئے ہیں۔دوسری طرف جندول کے سیاسی رہنما اور صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں نے چپ سادھ لی ہے اور اکثریت منظر سے غائب ہے۔عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جندول میں پیسکو کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے۔اور عوام کو اس تکلیف اور ظلم سے نجات دلایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button