(ثمرباغ نمائندہ نوائے دیر)
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا.معاذاحمد
تفصیلات کے مطابق اپنے آفس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر معاذ احمد نے کہا کہ پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں ایک ساتھ 15جنوری 2024 سے شروع ہونگے، اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگرامز میں میٹرک(جنرل)، میٹرک درس نظامی(ثانویہ عامہ)، ایف اے(جنرل)، آئی کام، ایف اے درس نظامی(ثانویہ خاصہ)، سرٹیفکیٹ کورسز، بی ایس(فیس ٹو فیس)، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہونگے۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر15جنوری سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ
وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسرڈاکٹرناصر محمود نےملک بھر میں قائم تمام کیمپسز کے ریجنل سربراہان کو طلبہ کی راہنمائی اور معاونت کی فراہمی کے لئے فیسی لیٹیشن سینٹرزوہیلپ ڈسکس متحرک کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ریجنل سربراہان کو انٹرنیٹ کی سہولتوں سے محروم طلبہ کو آن لائن اپلائی کرنے کےلئے انہیں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولت مفت فراہم کی جائے۔
دنیا بھرمیں مقیم پاکستانی وبین الاقوامی طلبہ بھی میٹرک، ایف اے اور آئی کام ڈگری پروگراموں میں داخلہ حاصل کرکےتعلیمی استعداد کار میں اضافہ کرسکیں گے۔بیرون ممالک میں یونیورسٹی داخلے آن لائن سسٹم کے تحت کیے جائیں گے، انکے لئے داخلوں سے لیکر امتحانات تک تمام سرگرمیاں آن لائن ہونگی۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکے