ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب جان محمد کے زیر صدارت دیر پائین میں جنگلات میں آگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس
ڈسرکٹ فارسٹ آفیسر جناب شاہد نور نے نے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی۔
۔ دیر پائین میں 25170 ایکڑ رقبے پر پروٹیکٹیو فارسٹ ہیں جبکہ 19000 ایکڑرقبے پر پرائیوٹ سٹیٹ لینڈ فارسٹ ہیں۔
ہدایات
۔ جنگلات ہماری قومی اثاثہ ہیں اس کی تحفظ ہر شہری پر فرض ہیں۔
۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہیں جہاں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان ہوا۔
۔ دیر پائین میں پہاڑی علاقں میں لوکل کمیٹیاں بنائی جائے۔
۔ ۔ سیاحوں کو جنگلات میں کھانے پکانے اور آگ جلانے سے روکا جائے۔ اس حوالے سے آگاہ مہم شروع کی جائے۔
۔ جنگلات کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔
۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز سٹیک ہولڈرز کے ساتھ جنگلات میں آگ کی روک تھام کے حوالے سے میٹنگ منعقد کریں اور اس حوالے سے مناسب پلان بنائیں ۔
۔ وائلڈ لائیف واچر روزانہ کے بنیاد پر اپنے علاقوں کے بارے میں ڈسٹرکٹ وائلڈ لایف آفیسر کو اپنے ایریا کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔
میٹنگ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی جناب سردار بادشاہ ، نمائیندہ ریسکیو1122، نمائیندہ پولیس، نمائیندہ سیول ڈیفینس نے شرکت کی۔