کامیاب آزاد امیدوار 72 گھنٹوں میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کریں گے، اسحاق ڈار

Spread the love

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق وزیر خرانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی بڑی تعداد سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں آزاد امیدواروں کے لیے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں، امیدوار آئندہ 72 گھنٹوں میں اہم اعلان کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔ سرکاری نتائج کا انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button