بھارت; انسٹاگرام ریلز بنانے سے روکنے پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا۔

Spread the love

پٹنہ: بھارت کی ریاست بہار میں 5 سالہ بیٹے کی ماں نے اپنے شوہر کو صرف اس لیے قتل کر دیا کیونکہ اس نے انسٹاگرام پر ویڈیو کلپ اپ لوڈ کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ مہیشور کمار رائے کولکتہ میں مزدوری کرتا تھا اور موسم بہار کی چھٹیوں میں گھر آیا تھا اور بیوی اور بچے کے ساتھ سسرال گیا لیکن رات گئے واپس نہیں آیا۔

مہیشور کے بھائی نے فون کیا تو موبائل پر کوئی اور تھا، جس پر وہ اہل خانہ کے ساتھ مہیشور کے سسرال پہنچے اور دیکھا کہ اس کا بھائی مر چکا ہے، جب کہ اس کی بیوی اور سسرال والے گھر سے غائب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button