پی ٹی ائی کے بیرسٹر گوہر علی خان این اے 10بونیر سے سب کے لئے خطرہ

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)

بیرسٹر گوہر علی خان این اے 10 پر سب امیدواروں کے لئے خطرہ بنکر پی ٹی ائی کے لئے جیت کا نشان بنکر ابھرا ہے

جس کے لئے اسکا پی ٹی ائی کے مرکزی چیئر مین کا ہونا بھی بہت بڑی وجہ ہے۔ویسے تو بونیر میں پچھلے عام انتخابات میں پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر حاجی شیر اکبر خان کامیاب ہوگئے تھے

اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 25 پر ریاض خان اور پی کے 26 سے سید فخر جہان باچا کامیاب ہوکر ایک مشیر وزیر اعلیٰ اور دوسرا چیئر مین ڈیڈاک بنے علاقے میں کام جر گئے تھے

اور حاجی شیر اکبر خان جو اگر چہ اب پی ٹی ائی پی میں ہیں اور چھوتی مرتبہ این اے 10سے امیدوار ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ پچھلے انتخابات میں اسکو کامیابی پی ٹی ائی کی وجہ سے ملی تھی اور جو ترقیاتی کام وہ کرگیا ہیں وہ بھی پی ٹی ائی کے ترازو میں ڈالے جائیں گے

اگر چہ حاجی شیر اکبر خان با اثر خاندان سے ہے اور اپنا ایک الگ حلقہ اثر بھی رکھتا ہے

لیکن پی ٹی ائی والے ان کی کامیابی اور کام پی ٹی ائی کے پلڑے میں ڈالتے ہیں اور دلیل کے طور پر بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی ائی کے تحصیل گدیذی ناظم شیر عالم تحصیل گاگرہ ناظم سید سالار جہاں تحصیل چعرزی ناظم حاجی شریف خان اور تحصیل ڈگر ناظم حاجی روزی خان اور ایک سو چھ ویلج کونسلز میں اکثریت سے پی ٹی ائی کی جیت دراصل عمران خان کے پی ٹی ائی کی جیت تھی

اور اب کی بار اگر چہ بیرسٹر بذات خود اپنے حلقہ انتخاب سے دور رہا ہے لیکن اس کے خاندان کے بڑے بزرگ سب سیاست میں کافی سرگرم رہتے ہیں

اور خاصکر بیرسٹر کے بڑے بھائی حاجی جوہر علی خان ایڈوکیٹ مسلسل سیاسی سماجی اور علاقائی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتا ہے اور پی پی پی پی سے طویل رفاقت کا اپنا ایک تاریخ رکھتا ہے

لیکن کچھ عرصہ قبل جے یو ائی میں شامل ہوکر علاقائی سیاست سے لے کر مولانا فضل الرحمان تک رسائی میں بہت اگے تھے

اور اب جب بیرسٹر کو پی ٹی ائی کی مرکزی چیئرمین شپ ملی تو جوہر علی خان سمیت خاندان کے بزرگوں بڑوں جوانوں اور نوجوانوں نے بیرسٹر کا بھر پور ساتھ دیا اور دیگر پارٹیوں سے اپنی اپنی وابستگیاں ختم کرکے پی ٹی ائی کے چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان کے ساتھ کھڑے ہوگئے

اور یوں سیسہ پلائی دیوار بن گئے کہ بیرسٹر کے بھانجے اور پی ٹی ائی کے ضلعی نائب صدر اور امیدوار این اے 10 کامران خان اف چناڑ کو بھی کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان سامنے ایا اور چناڑ ھاوس میں ایک بڑے جرگے کے سامنے اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر کے حق میں دستبردار ہونے کا واضح اور باقاعدہ اعلان کیا اور جان و مال اور وقت خرچ کرکے دن رات قومی اسمبلی کے لئے بیرسٹر اور صوبائی امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا

اور تمام نشستیں جیت کر پارٹی کو پارلیمان میں مظبوط کرنے اور عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کر کے ثابت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اپنی رہائش گاہ چناڑ ھاوس میں اس بڑے جرگے سے انتخابی مہم کا اغاز بھی کیا اور پارٹی قیادت ضلعی صدر ریاض خان جنرل سیکرٹری سید فخر جہان ناظم تحصیل چغرزی حاجی شریف خان اور ناظم تحصیل ڈگر حاجی روزی خان اور دیگر رہنماوں اور پارٹی کارکنان نے بیک اواز ہوکر لنگوٹ کس لینے اور انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو کامیاب کرنے کا عہد کیا

تو بیرسٹر گوہر علی خان کا نام سر فہرست رکھا کہ اسکو کامیاب کرانے کیلئے بھر پور مہم چلایا جائے گا اور پاکستان اور دنیا بھر میں بونیر کا نام روشن کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button