
شرینگل(تحصیل رپورٹر) مآس ویلفیر ایسوسی ایشن شہید بینظیر بٹھو یونیورسٹی شرینگل کے وفد کا پشاور کےمختلف جامعات کا دورہ کیا ،وفد میں مآس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسن زیب حسن ،پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری رحیم اللہ عادل ،جواینٹ سیکرٹری وزیر گل اور ڈپٹی فنانس سیکرٹری نوراسلام نے آل یوینورسٹی ایمپلاٸز فیڈریشن خیبرپختونخواہ کے صدر ارباب امیر خسرو،جنرل سیکرٹری محمد الیاس خان،پشاور یونیورسٹی کے صدر عبدالمالک سمیت خیبر پختونخواہ کے بڑے جامعات کے مختلف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کی۔اس موقعہ پر مآس ویلفیر ایسوسی ایشن شہید بینظیر بٹھو یونیورسٹی شرینگل کو آل یوینورسٹی ایمپلاٸز فیڈریشن خیبرپختونخواہ کیساتھ باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کیا گیا۔فیڈریشن کے چیٸرمین الحاج صلاح الدین،صدرارباب امیر خسرو،جنرل سیکرٹری محمد الیاس خان اور پشاور یونیورسٹی کے صدر عبدالمالک نے مآس کے وفد کی کوششوں کو سراہتے ہوۓ کہا کہ ایس بی بی یو کے ملازمین ہمارے بھاٸی ہے چونکہ ھمارا مقصد ملازمین کی فلاح وبہبود ہے اس لٸے ھم اپنے تمام بھایوں کساتھ ہر مشکل وقت میں انکے مدد کیلٸے حاضر ہونگے اور یونیورسٹی ملازمین کا ہر قسم تعاون کرینگے، میٹینگ کے اختتام پر مآس ایسوسی ایشن کے وفد نے فیڈڈریشن کے عہدیداروں سمیت تمام بڑے جامعات کے یونینز اور ایسوسی ایشن کے صدور اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا