تالاش (حبیب محمد خٹک سے)
وادی تالاش دیر لوئر کے متعدد دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹےسے تجاویز کرگئے ۔
اہل علاقہ نے محکمہ واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نہ ختم ہونے والے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
ان خیالات کا اظہار وادی تالاش کے معروف نوجوان سماجی شخصیت جان محمد خٹک نے علاقائی مشران سے گرینڈ مشاورتی جرگہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کیا ۔
معروف نوجوان سماجی شخصیت جان محمد خٹک نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کزشتہ ایک مہینہ سے محکمہ فیسکو واپڈا ایکسپریس ناصافہ فیڈر تالاش پر غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوشیڈنگ جاری ہے ۔
جس کی وجہ سے زندگی کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے ۔
بجلی کی بھاری بھرکم بلوں اور ناروا بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ۔نمازوں کے اوقات میں بجلی نہ ہونا کہاں کی مسلمانی ہے ۔
بجلی کی مسلسل لوشیڈنگ کی وجہ سے گھروں اور کاروباری جگہوں پر پانی ناپید ہو چکی ہے ۔
پانی نہ ہونے کی وجہ تعمیراتی کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔جس کی وجہ سے مزدور کار لوگ بھی فاقوں پر مجبور ہیں ۔
گھروں ،مساجد،تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے علاؤہ کاروباری جگہوں میں پانی ناپید ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ بہت پریشان ہے ۔
انہوں نے مذید کہا ہم نے مجبور ہو عمائدین علاقہ کا گرینڈ مشاورتی جرگہ بلا لیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر ہمارے مطالبہ پر فی الفور عملدرآمد نہ کیا گیا ۔
تو ہم واپڈا اور فیسکو کے جانب سے بھاری بھرکم بجلی بلوں کو پھاڑ کر سڑکوں پر نکل نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کریں گے ۔
معروف نوجوان سماجی شخصیت جان محمد خٹک نے ایک دفعہ پھر خبردار کیا کہ اگر بجلی کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کیا گیا ۔
تو ہم بچوں اور خواتین سمیت زبردست احتجاج کریں گے ۔جس کے نقصان کا تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ دیر لوئر اور محکمہ واپڈا اور فیسکو حکام پر ہوگا۔