
لندن: البانوی نژاد برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے لیے عالمی آوازیں کافی نہیں ہیں۔
حال ہی میں مشہور میگزین رولنگ سٹون کو دیئے گئے انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ ایسی ہی ایک جنگ کی وجہ سے انہیں اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور ان کے والد لندن میں آباد ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ سکتی ہیں کہ کسی کا گھر چھوڑنا کتنا مشکل ہے، کوئی بھی اپنا گھر خوشی سے نہیں چھوڑنا چاہتا۔
دعا لیپا نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے بے گناہ فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور یہ انسانی بحران ختم ہونا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت کم عالمی رہنما اس انسانی بحران کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، جس کی وجہ سے بحران بڑھ رہا ہے۔