روہت شیٹھی نے کامیڈی فرنچائز فلم ’گول مال 5‘ بنانے کی تصدیق کردی

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار روہت شیٹی نے بلاک بسٹر کامیڈی فرنچائز ‘گول مال 5’ کی نئی فلم بنانے کی تصدیق کردی ہے۔

اجے دیوگن، تبو، ارشد وارثی، کنال کھیمو، شریاس تلپڑے، تشار کپور اور پرینیتی چوپڑا کی اداکاری میں مقبول کامیڈی فلم سیریز ‘گول مال’ کے چوتھے سیکوئل نے 200 کروڑ روپے سے زائد کما کر اپنی فرنچائز کے تمام سابقہ ​​ریکارڈ توڑ ڈالے۔

روہت شیٹی اس وقت اپنی پہلی OTT ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور انہوں نے ‘گول مال 5’ پر کام شروع کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ‘گول مال 5’ ضرور بنائی جائے گی اور وہ جلد اس پر کام شروع کر دیں گے جب کہ اسے اگلے دو سال میں شائقین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

روہت شیٹھی نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ اگر انہیں اچھی کہانی ملتی ہے تو وہ ایکشن فلموں کے علاوہ ‘چنائی ایکسپریس’ جیسی فلم بنانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button