خیبر: پولیس ناکے پر دہشتگردوں کے حملے میں دو اہلکار اور ایک راہگیر شہید، دو زخمی

Spread the love

گزشتہ روز خیبر کے علاقے چاروازگئی کے قریب پولیس ناکہ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک راہگیر سمیت تین افراد شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار سیمت دو افراد زخمی ہوگئے.
حملے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں اورایک راہ گیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

خیبر تحصیل لنڈیکوتل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے عالم زیب آفریدی، شیر عالم اور راہگیر نائب شاہ آفریدی جاں بحق ہوگئے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر سمیت دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشتگرد فرار ہوگئے، ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس اہلکار سمیت دو زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ پولیس ناکہ لنڈی کوتل بازار سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر پاک افغان شاہراہ پر قائم کیا گیا تھا۔شہداء کی نماز جنازہ لنڈیکوتل تاتارہ گراونڈ میں اداکار دیا گیا۔جس میں پولیس اور ایف سی حکام سمیت علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ شہداء کےجسد خاکی کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نےسلامی پیش کی۔اور جسد خاکی پر پھول چڑھائے۔ بعد میں جسد خاکی کو تدفین کےلئے اپنے اپنے آبائی علاقے کو روانہ کردیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے واقعہ کی مذمت کیا شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار، شہداء کے درجات بلندی کی دعا کی، دہشتگردانہ حملے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہنا کہ پولیس شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، خیبر پختونخوا وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہنا کہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی شہادت پر اظہار افسوس ہے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکیا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی، عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button