خیبرپختونخوا: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا محتلف بازاروں کا دورہ

Spread the love

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار نے خار سب ڈویژن میں محتلف بازاروں کا دورہ کیا۔بازاروں میں کریانہ سٹورز، فروٹ و سبزی فروش سمیت دیگر دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اور سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرتے ہوئے چار دوکانداروں گرفتار کر لیا جن پر 4000 روپے جرمانہ عائد کرکے باقاعدہ ضمانت پر رہا کر دیا. اس موقع پر تمام دوکانداروں کو ہدایات کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیاء کرے اور سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگرخلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button