مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم این اے کا اپر چترال کا دورہ

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم این اے غزالہ انجم نے اپر چترال کا دورہ کیا۔کارکناں سے ملاقات مسلم لیگ کو فعال بنانے کا عزم ۔
اپر چترال (ذاکر زخمی)پاکستان مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والی چترال کی پہلی خاتون ممبر قومی اسمبلی آج پہلی بار اپر چترال کا دورہ کیا اس موقع پر پارٹی کارکناں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا دورے میں آپ کے ساتھ جنرل سکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) ایڈوکیٹ محمدکوثر،کوآرڈینیٹر لوئر چترال امتیاز حسین خواجہ،کوارڈینٹر اپر نعیم انجم و دیگر بھی موجود تھے ۔ایم این اے صاحبہ راستے میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا بھی دورہ کیا اور دوران رمضان المبارک وزیر اعظم کی طرف سے رعایتی نرخ پر فراہم کردہ اشیائے خوردنوش پیکیج کا جائزہ لیا اور دستیابی کی ہدایت کی ۔بونی پہنچ کر مسلم لیگ نواز کے کارکناں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں تورکھو، موڑکھؤ اور بونی سے کارکناں بڑی تعداد میں شرکت کی۔سینئر نائب صدر محمد پرویز لال نے معزز مہمان کو خوش امدید کہا اور اپر چترال کی طرف سے نو منتخب ایم این اے کو مبارک باد پیش کی ۔ساتھ قائد محترم میاں محمد نواز شریف ،وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف ارگنائزر محترمہ مریم نواز شریف کا علاقے کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز ہمیشہ کی طرح اس بار چترال کو فوقیت دیکر چترال کی بیٹی کو خواتین کی مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب کیا۔پرویز لال کے بعد صدر تحصیل موڑکھؤ محمد اعظم لال ،صدر تحصیل مستوج جاوید لال، جنرل سکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن پرنس سلطان الملک و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے کو مبارک باد پیش کی اور قائد نواز شریف ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز اور چیف ارگنائزر محترمہ مریم نواز شریف کا چترال سے محبت پر شکریہ ادا کیا اور پارٹی کی فعالیت کی راہ میں مختلف روکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے یقین ظاہر کی کہ ایم این اے غزالہ انجم کی موجودگی میں مسلم لیگ نواز اپر چترال میں مضبوط جماعت کے طور پر ابھرے گی۔ مقررین نے پر زور مطالبہ کیا کہ این ڈی ایم اے کی طرف سے تقسیم شدہ رقوم/چیک کا صاف و شفاف انکوائری کراکےسازش میں ملوث افراد کو سامنے لاکر بے نقاب کیا جائے مقررین کا کہنا تھا کہ متاثرین کی اسسمنٹ میں جو جان بوجھ کر بے قاعدہ گی ہیں ادارے اور سیاسی جماعتوں کے خلاف سازش ہے۔یہ کوئی عام غلطی نہیں بلکہ ایک سازش ہے اسے بے نقاب ہونا چاہیے تاکہ ائندہ کسی کو غلط حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔اس موقع پر صدر خواتین ونگ اپر چترال سابق کونسلر حصول بیگم نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش ۔جنرل سکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن لوئیر ایڈوکیٹ محمد کوثر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے نظر میں اپر لوئیر کوئی حیثیت نہیں رکھتی یہ ایک چترال تھا ،ہے اور رہیگی۔مجھے خوشی ہے کہ میں اپر چترال کے نفیس لوگوں کے درمیان ہوں اور یہاں دل کھول کے بات کرنے کے جی چاہ رہا ہے ۔انہوں نے ہر قسم کے تفریق منافرت کی سخت الفاظ میں مزمت اور مخالفت کی ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی طرح کے تقسیم کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ہمیں علاقائیت ،
مسلک اور قومیت کے تعصبات سےبالاتر ہو کر ایک قوم بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شخصیت پرستی پارٹی کے لیے ہمیشہ نقصان دہ رہی ہے لہذا پارٹی کو مقدم جان کر شخصیت پرستی کی حوصلہ شکنی ہونا چاہیے تب پارٹی مضبوط بنیادوں پر قائم ہوسکتی ہے آپ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی چترال سے والہانہ محبت کا ذکر کرتے ہوئے میاں محمد نوازشریف کوخراج تحسین پیش کی۔ایم این اے غزالہ انجم نے اپنی خطاب میں ان کی استقبال پر پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کی ۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے بڑے بڑے مسائل کا مجھے بخوبی علم ہے اور الله سے قوی امید ہے کہ یہ مسائل پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں ضرور حل ہونگے ۔انہوں نے چترال میں پارٹی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہر مشکل میں چترال کے ساتھ کھڑی ہے لیکن مقام افسوس ہے کہ 1999 کے بعد چترال کے عوام نے بےغیر کسی وجہ کے مسلم لیگ ن کو نظر انداز کررہا ہے جوکہ چترال کے لیے اچھی بات نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان مسلم نواز کی ظرف ہے کہ وہ ہر حال میں چترال کی تعمیر و ترقی کو فوقیت دی ہے ۔اس وقت بھی گلے شکوے ضرور ہونگے لیکن چترال کے مسائل ہر حال حل ہونگے۔ آپ نے پارٹی کو منظم کرنے پر زور دی اور خصوصاً نوجوانوں کے کردار کو پارٹی کے لیے انتہائی اہم قرار دی۔انہوں کہا کہ عید کے بعد اپر چترال میں تنظیی امور پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ صدر جلسہ ریٹائرڈ صوبیدار سلطان امیرنے کہا کہ بونی اپر چترال کا ہیڈ کوارٹر ہے یہاں ہر علاقے کے لوگوں کا اتنا حق ہے جتنا بونی والوں کا ہے ۔اپ خوشی اور اطمنان کا اظہار کیا ۔کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہمیشہ چترال کی مسائل حل کرنے میں دلچسپی لی ہے ۔اور غزالہ انجم کی بطور ایم این اے انتخاب اس بات کی غمازی ہے کہ چترال سے مسلم لیگ ن کی محبت ہے پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کے لیے نوجونوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button