
تیمرگرہ: فسلطین پر اسرائیلی ظلم اور جارحیت کے خلاف سمارٹ سکول بلامبٹ کے اساتذہ اور طلباء کا فلسطینوں کی حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا،اساتذہ اور طلباء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے تھے جس پر اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے اس حوالے سے سکول کی خواتین اساتذہ اور سکول طلباء نے فلسطین مسلمانوں کیساتھ اظہار یک جہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل عثمان اللہ ودیگر نے کہاکہ اس وقت مظلوم فلسطین عوام پر اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے لیکن مسلمان حکمران بے حسی کے علم میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے انھوں نے کہاکہ آج غزہ میں معصوم بچوں،خواتین اور بوڑھوں کو خوراک کی اشیاء اور پانی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ اسرائیلی دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی ہے انھوں نے مطالبہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی جائے اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے ترسیل کی اجازت دی جائے اس موقع پر غزہ مسلمانوں کیلئے ایک لاکھ 23ہزار سے زائد روپے چندہ اکٹھا کیاگیا جسے الخدمت فاونڈیشن کے زمہ داروں کو حوالہ کیاتاکہ ان کے زریعے غزہ کے مسلمانوں کو پہنچا سکے۔