سوات: ایف پی سی سی آئی اور اے آر مینرلز کی امریکی قونصل جنرل سے معدنیات اور دستکاری پر ملاقات

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)فیدریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختونخواہ کے کوارڈینٹر اکبر خان اور اے آر مینرلز کمپنی کے ڈائیریکٹرنثار رشید کے قیادت میں سوات کے کاروباری افراد نے امریکہ کے قونصل جنرل شانتے مور سے اہم ملاقات کی جن میں کان کنی ،زیوارت اور دستکاری کے شعبوں سے وابسطہ خواتین سمیت دیگر افراد شامل تھے۔اس موقع پرایف پی سی سی آئی خیبر پختونخواہ کے کوارڈینٹر اکبر خان اور ڈائیریکٹر اے آر کے مینرلز نثار رشید نے امریکہ قونصل جنرل شانتے مور کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی طور پر معدنیات سے مالا مال ملک ہے اور پوری دنیا میں جیم سٹون کے کاروبار کیلئے مشہور ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوات کا زمرد قیمتی پتھر جو کہ پو ری دنیا میں مشہور ہے اور ہمارے خواہش ہے کہ ایک بار پھر اس قیمتی پتھر کو عالمی سطح پر نمائش میں متعارف کریاجائےجس کامقصد پاکستان بشمول خیبر پختونخوا کا اچھاعکس پو ری دنیا کو بتا نا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیئے محفوظ ہے جبکہ ایسے نمائشوں سے پاکستان کی زرمبادلہ میں بھی اضا فہ ہو تا ہے جس سے معیشت پروان چڑھے گی کاروبار اور روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونگے جس سے بے روزگاری میں کمی ہوسکے گی ۔ اے آر کے مینرلز کمپنی کے ڈائیریکٹر نثار رشید نے سوات کے زمرد کے حوالے سے مزید بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ سوات کے زمرد کو پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں پزیرائی 1980 کی دہائی میں ایک نمائش کے دوران ملی تھی۔سوات سے زیادہ تر زمرد تھائی لینڈ سپلائی کیا جاتا ہے اور وہاں سے یہ انڈیا پہنچتا ہے۔پشاور کی مارکیٹ میں قیمتی پتھروں کی کٹائی تو کی جاتی ہے لیکن وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دور جدید میں بھی ہم دیگر ممالک سے ٹیکنالوجی میں پیچھے ہے تا ہم قیمتی پتھروں کی کٹینگ اور پالشنگ کے لیے جدید ٹکنالوجی کی ضرورت ہے اور اس چیلنجزز سے نمٹنے کے لیے بین الاااقوامی سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے۔ اگر یہاں پر کٹنگ اور پالشنگ کا کام بھی شروع ہوجائے تو یہ مارکیٹ عالمی سطح پر ایک بہتر مارکیٹ بن سکتی ہے۔جس سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا،روزگار کے مواقع بڑھیں گے اورملک کی معیشت مستحکم ہوگی ۔اس ملاقات میں دستکاری کے شعبے میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر بھی گفتگو کی گئی ۔۔اس موقع قونصل جنرل شانتے مور کاکہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی مشن خیبرپختونخوا اور پورے پاکستان میں خواتین کے لیے معاشی مواقع کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button