تالاش: عام انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

Spread the love

تالاش (حبیبِ محمد خٹک سے) پرامن الیکشن کیلئے دیر لوئر میں پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

اسلیئے ضلع بھر میں عام انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

ضیاء الدین احمد ڈی پی او دیر لوئر
عام انتخابات کو فول پروف بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر لوئر ضیاء الدین احمد نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح 8فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ضلع لوئر دیر میں سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ۔جسکی مطابق ضلع بھر کے 615پولینگ اسٹیشنز پر چار ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کر دیے جائیں گے ۔سیکورٹی پلان کے تحت 138پولینگ سٹیشن نارمل ،292حساس جبکہ 185انتہائی حساس پولنگ سٹیشن قرار دئیے گئے ۔جہاب مناسب سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔الیکشن کے دوران حساس پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی ۔اسطرح سیکورٹی پلان میں 177مردوں کے پولینگ سٹیشنز ،166خواتین پولینگ سٹیشنز کو فول پروف سکیورٹی کی خاطر دیگر یونٹس کے افسران و اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button