
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) دیر پائین جناب عبدالولی خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس
ڈویژنل ۔مانیٹرنگ آفیسر (ہیلتھ) ، جناب عبدالوحید نے ہیلتھ کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی اور گزشتہ میٹنگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
نے ہیلتھ کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی اور گزشتہ میٹنگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
ہدایات
۔ سٹاف حاضری کے لئے مناسب ریکارڈ مرتب کریں۔
۔ تمام ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات ، ادویات کی فراہمی یقنی بنائیں۔
۔ طویل عرصے تک محکمانہ چھٹی کے بغیر سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیلتھ سٹاف کے خلاف ای۔ اینڈ رولز کے خلاف فوری کاروائی کریں۔
۔ جنرل ڈیوٹی پر موجود ہیلتھ سٹاف کو واپس اپنے متعلقہ یونٹس پر بھجیں۔
۔ جہاں پر سوئیپر نہیں ہے وہاں پی۔سی۔ایم ۔سی فنڈ سے سوئیپر تعینات کی جائے۔
۔ تمام ہسپتالوں میں ہیلتھ سٹاف کی ریشنالیزیشن کی جائے تاکہ ہر ہسپتال میں بنیادی صحت کی سہولیات دستیاب ہوں۔
۔ جن ہیلیتھ سٹاف کی حاضریاں مطلوبہ انڈیکٹر سے کم ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
۔ ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال تیمرگرہ میں ائی۔ یونٹ پر تفصیلی رپورٹ مرتب کریں اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے ہیلتھ سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ولی خان ، (ڈی۔ایم۔او ہیلتھ) جناب شہاب خان ڈسٹرکٹ پاپولیشن وئیلفیر آفیسر ،ڈی۔ ایم۔ایس ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر شیراز،ڈی۔ایم۔ایس ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال چکدرہ ڈاکٹر ارشاد اور
, جناب ریاض احمد (ایم۔ڈی۔سی۔اے) جناب مرسلین (ایم۔ڈی۔سی۔اے) اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرکے نمائیندے نے شرکت کی۔