بڑے اداکار کی سیاست میں بڑی انٹری؛ اپنی پارٹی بنالی

Spread the love

چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار تھلاپتی وجے نے تامل ناڈو میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی جنرل کونسل کے 200 ارکان نے انہیں صدر منتخب کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کے بعد جنوبی بھارت کے سب سے مقبول اور مہنگے اداکار تھلاپتی وجے نے بھی سیاست میں آنے کی تیاری کر لی ہے۔ وہ ایک نئی پارٹی رجسٹر کر رہا ہے۔

رجسٹریشن سے قبل ہی اس جماعت کے 200 ارکان صدر، جنرل سیکرٹری اور خزانچی کا انتخاب کر چکے ہیں جبکہ ایک سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

پارٹی کی جنرل کونسل نے اداکار وجے کو پارٹی کے نام اور رجسٹریشن کا فیصلہ کرنے اور انتخابی سیاست میں آنے کا اختیار دیا۔ پارٹی کا نام اور جھنڈا ابھی طے نہیں ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اداکاری کے علاوہ، وجے تمل ناڈو میں اپنے خیراتی اور فلاحی کاموں جیسے مفت کھانے کی تقسیم، تعلیمی اسکالرشپ، لائبریری، مفت شام کی ٹیوشن اور مفت قانونی امداد کی فراہمی کے لیے جانا جاتا ہے۔

حال ہی میں اداکار نے امتحانات میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو ایوارڈ دینے کے لیے ایک حلقہ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں انھوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ امبیڈکر، پیریار، کامراج جیسے لیڈروں کے بارے میں پڑھیں۔ آپ کو جو پسند ہے لے لو اور باقی چھوڑ دو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button