
بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پی کے 23 کے امیدوار اکرام اللہ خان نے کہا
کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان میدان میں موجود نہیں ہے
اگر بلےکا نشان ہوتا تو سب سے پہلے میں عمران خان کو ووٹ دیتا
شکیل خان اور جینداکبر خان عمران خان کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کی حقیقت انتخابات کے بعد عیاں ہوگی
یہ سب عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے آزاد امیدوار کامیابی کے بعد بک کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہونگے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الہ ڈھنڈ ڈھیری میں شموليتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پی ٹی آئی پارليمينٹیرین اے این 9 کے امیدوار ذیشان ایڈووکيٹ مولانا جاوید کسان کونسلر رحم غفار گل خان اشتیاق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا
اکرام اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹیں چھ کروڑوں روپے میں فروخت کی گئی ہیں
انہوں نے کہا کہ دس سال میں پی ٹی آئی کے نااہل ایم پی اے اور ایم این اے نے ملاکنڈ کو پسماندہ رکھاگیا ہے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیاگیا
انھوں نےمذید کہاکہ شکیل خان اور جینداکبر خان عمران خان کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کی حقیقت آٹھ فروری کے بعد عیاں ہوگی
انہوِ نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سالوں عہدے کے بغیر عوام کی خدمت کی ہیں اگر ضلع ملاکنڈ کے عوام نے اعتماد کیا اور کامیابی ملی تو حلقے کے عوام کی محرمیوں کا ازالہ کرکے حلقے کو امن ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کرینگے
انھوں نے کہاکہ پرویز خٹک نے صوبہ کے عوام کو صحت کارڈ کی صورت میں مفت علاج،سوات ایکیریس وے کی تعمیر کی ان کی کارنامے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 8فروری کو عوام پگڑی پر مہر لگا کر ترقی کا سفر شروع کرنے میں ہمارا ساتھ دینگے