صارفین بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں ، چیف ایگزیکٹو

Spread the love

پشاور: چیف ایگزیکٹو قاضی محمد طاہر نے صارفین سے درخواست کی ہے

کہ وہ بارشوں کے دوران تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

جس کی بدولت وہ بجلی حادثات سے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو ٹیسکو نے کہا کہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

جسم گیلا ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہر گز نہ چھوئیں،

شارٹ سرکٹ کے نقصانات سے محفوظ رہنے کیلئے بجلی کی ناقص اور بو سیدہ وائرنگ کو درست کروائیں۔

کپڑوں کو سکھانے کے لیے دھاتی تار کا استعمال ہر گز نہ کریں۔

واشنگ مشین، ریفریجریٹر، استری اور دیگر برقی آلات کے لیے تین پنوں والا شو استعمال کریں۔

کپڑے استری کرتے وقت پیروں کے نیچے خشک کپڑا، کمبل یا قالین کا ٹکڑا رکھیں اور ربڑ سول والی چپل کا استعمال کریں۔

بجلی کے کھمبوں، ان کو سہار دینے والی تاروں کے ساتھ اور ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے جانوروں کو ہر گز نہ باندھیں

کیونکہ اس سے حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

کہیں بھی بجلی کی ٹوٹی تار دیکھیں تو اسے ہر گز نہ چھوئیں۔

ٹیسکو کے عملے کے پہنچنے تک نہ تو خود کرنٹ زدہ کھمبے کو چھوئیں اور نہ ہی کسی کو اس کے قریب جانے دیں۔

کسی بھی ناگہانی صورت یا شکایت کی صورت میں

متعلقہ ایس ڈی او کے آفس یا ٹیسکو ہیلپ لائن نمبر 9330600-092 پر کال کریں

تاکہ ضروری کاروائی بروقت عمل میں لائی جاسکے۔ یاد رکھیں!

ان احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button