ٹیسٹ اور ٹی20 رینکنگ، پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام

Spread the love

لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، کوئی بھی پاکستانی بولنگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن بدستور سرفہرست ہیں جب کہ جو روٹ دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے اور ڈیرل مچل تیسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم پانچ درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے لیبوچن چھ درجے تنزلی سے دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

اسی طرح ٹی ٹوئنٹی میں سوریا کمار اور فل سالٹ کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم ہیں۔

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے پہلے دس میں پاکستان کا کوئی باؤلر شامل نہیں ہے۔

اشون ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پہلے اور عادل رشید ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button