
باجوڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ازاد امیدوارریحان زیب جاں بحق ہوگئے
جبکہ تین افرادزخمی ہوگئے۔
منگل کے دن دوپہر کے وقت ضلع باجوڑکے تحصیل خار علاقہ صدیق اباد پھاٹک بازار جوکہ این اے 8 اور پی کے 22 کا حلقہ ہے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ازاد امیدوار حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 ریحان زیب خان سمیت چار افراد کو شدیدزخمی کردیا۔
جنہیں شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا۔
تاہم ریحان زیب ہسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ایس ایچ او رشید خان کے مطابق ریحان زیب الیکشن کمپین کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، گولیاں سر اور کنپٹی پر لگی۔
زخمیوں میں سلطان روم ولد غلام حضرت، طلحہ یوسف ولد ریحان یوسف اور فضل امین ولد لائق جان شامل ہیں۔
ریحان زیب کے موت کی خبر ملنے کے بعد لوگوں نے لاش کو سول کالونی خار روڈ پر رکھ احتجاج شروع کردیا ہے۔