
بونیر (بیورو چیف عابد سے)
امبیلہ چیک پوسٹ پر نصف شب کو فائرنگ کا واقعہ پیش ایا۔
فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل فضل رازق شہید جبکہ کانسٹیبل عبدالرشید زخمی ہوئے۔
چیک پوسٹ امبیلہ پر چوری کی کار روکنے پر فائرنگ کار چوروں نے کی ۔
پولیس کا موقف
فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل فضل رازق شہید جبکہ موٹر کار چڑھانے سے کانسٹیبل عبدالرشید زخمی۔
بونیر ۔فائرنگ کا واقعہ نصب شب کو پیش ایا پولیس نے تصدیق کردی۔
پولیس ترجمان کے مطابق امبیلہ پولیس نے اطلاع پر چوری شدہ گاڑی روکنے کی کوشش کی تو کار سواروں نے فائرنگ کھول دی جس سے کانسٹیبل فضل رازق شہید ہوئے جب کانسٹیبل عبدالرشید نے پوزیشن لی تو کار سواروں نے کار چڑھا دی جس سے وہ زخمی ہوئے ۔
چور کار چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔
شہید اور زخمی پولیس کی نعش اور زخمی کو قریبی ھسپتال منتقل کیا ۔
تفصیلات کے مطابق چناڑ تحصیل گاگرہ ضلع بونیر سے ایک گاڑی چوری کر کے چور لیکر جا رہے تھے تو کار لفٹنگ سیل نے اطلاع پاکر چیک پوسٹ امبیلہ کو اطلاع دی والوں نے روکا تو وہ نہیں رکے اور براستہ تحصیل مندنڑ کی طرف روانہ ہوۓ تو کار لیفٹنگ والوں نے پولیس چیک پوسٹ امبیلہ کو اطلاع دی جب امبیلہ چیک پوسٹ پر تعنات پولیس کانسٹيبل نے کار کو روکنے کی کوشش کی تو اس کار سواروں نے فائر کھول دیا جس سے کانسٹیبل فضل رازق موقع پر شہید ہو گے اور دوسرے پولیس والے نے پوزیشن لی تو اس پر گاڑی چڑھا دی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا
پولیس کے مطابق چور چوری کی ہوئی گاڑی کو چھوڑ کر دوسری گاڑی میں رستم مردان والی سائیڈ پر فرار ہوگئے۔
چوری شدہ گاڑی پولیس نے تحویل میں لی ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے گا