چکدرہ(رومان ایوب سے)
ادینز ئی حلقہ پی کے 15 عزیز اللہ خان ھمایوں خان میں دلچسپ مقابلے کی توقع۔
جماعت اسلامی پوزیشن مستحکم ھمایوں خاں کو مشکلات ک سامنا۔
نعیم اللہ،زید اللہ خان،قاری عمران حقانی،واصل خان،ابراہیم صدیقی،عمران ایڈوکیٹ واسع اللہ بھی انتخابی دنگل میں موجود۔
عام انتخابات حلقہ پی کے 15انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے۔
تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار میدان میں اتار دئے ہیں۔
جن میں جماعت اسلامی کے عزیز اللہ خان،پی ٹی آئی کے ھمایوں خان،مسلم لیگ (ن)کے زید اللہ خان،جمعیت علماء اسلام کے مولانا قاری محمد عمران حقانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے نعیم اللہ خان،تحریک لبیک پاکستان کے محمد ابراہیم صدیقی،عوامی نیشنل پارٹی کے واصل خان،قومی وطن پارٹی کے عمران خان ایڈوکیٹ اور ملی مسلم لیگ کے واسع اللہ شامل ہیں۔
حلقہ پی کے 15پر جماعت اسلامی کے عزیز اللہ خان اور پاکستان تحریک انصاف حمایت یافتہ آزاد امیدوار ھمایوں خاں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے،پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ھمایوں خاں کو اس بار سخت مشکلات کا سامناہے۔
پارٹی اندرونی اختلافات کیوجہ سے ووٹ بنک تقسیم ہونے کا خدشہ ہے،دیگر پارٹیوں میں اندرونی اختلافات کا فائدہ جماعت اسلامی امیدوار کو پہنچنے کا قومی امکان ہے۔