
لوئیر دیر) ملک کے دیگر شہریوں کی طرح خیبرپختونخوا کا ضلع دیرلویر میں بھی 8 فروری کے انتخابات کے لئے تمام تیاریاں کی گء ہیدیرلوئر کے دوقومی اور پانچ صوبائی اسمبلیوں کے نشستوں پر درجنوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگاضلع دیرلویر کی ٹوٹل ابادی تقریباً 17لاکھ کے قریب ہے جسمیں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8لاکھ70ہزار852 ہے جسمیں مردوں کی رجسٹرڈ ووٹرز 4لاکھ13ہزار777جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4لاکھ57ہزار75ہیالیکشن کیمشن نے دیرلویر میں ٹوٹل 615 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے ہیں جن میں مردوں کے لیے 176،خواتین کیلئے 166جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 272ہیں ضلع بھر میں 289 حساس جبکہ 188پولنگ اسٹشیز کوحساس ترین قرار دیا گیا ہے ادھر دیرلویر کو انتخابی میٹریل پہنچا دیا گیا ہے جسکی ترسیل آج سے شروع کی جائیگی ڈپٹی کمشنر دیرلویر واصل خان نیالیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے اپنے دفتر کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کی گء ہے 8فروری کے عام انتخابات کو پرامن وشفاف بنانیکیلئے سیکورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے ہیں پاک فوج دیر سکاؤٹس پولیس اور دیرلیوی کی ہزاروں نفری تعینات کردی گئی جبکہ انتظامیہ ہر قسم اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی ہیڈی پی او دیرلویر نے ضیاء الدین احمد میں بتایا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے اور آرمی اور فرنٹیئر کور نفری بھی پولیس کے ساتھ امن وامان کی صورتحال کیلئے تعینات ہوگی۔۔۔