
جنرل الیکشن 2024 کے موقع پر ٹرائیبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں ۔
اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو ٹیسکو قاضی محمد طاہر کی ہدایت پر واپڈاہاؤس پشاور میں چیف انجینئر سید مشتاق حسین کی زیر نگرانی ایک خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ جو دن رات مسلسل فعال رہے گا۔
جنرل الیکشن کے دوران 8 فروری دن کے وقت اور 8 اور 9 فروری کی درمیانی رات کو بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹیسکو فاٹا سرکل اور ڈویژن کی سطح پر بھی ہنگامی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔
قومی اور صوبائی جنرل الیکشن کے لئے ٹیسکو آپریشن سٹاف بجلی کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ تاکہ الیکشن کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار اداکیا جاسکے۔
ٹیسکو کا تکنیکی عملہ کسی بھی ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
چیف ایگزیکٹیو ٹیسکو نےصارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا استعمال صرف روشنی اور پانی حاصل کرنے تک محدود رکھیں تاکہ سسٹم کو اورلوڈ نگ سے بچایا جاسکے۔
الیکشن کے موقع پر شکایت کے بروقت ازالے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ان نمبرات پر رابطہ کریں۔
ٹیسکو سپرنٹنڈنٹ انجینئر فاٹا سرکل5059100-0330 ، 9331167-091،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی۔ڈی۔سی9212730-091،
ایکسئین خیبر ڈویژن 5059110-0330 ، 5256130-091،
ایکسئین نادرن ڈویژن5059150-0330 ، 290126-0924،
ایکسئین ھنگو ڈویژن5059120-0330 ، 513595-0922،
ایکسئین وانا ڈویژن5059140-0330 ، 511575-0963
ایکسئین میران شاہ ڈویژن 5059130-0330 ، 313200-0928۔