
رپورٹ مدثرطاہریوسفزئی
انجينئر خادم حسین کا شمارہ ان شخصيات میں ہوتا ہے جو سیاسی میدان میں اعلی خدمات کے بعد سماجی میدان میں بھی خدمات دینے کے لئے ہر وقت تیار ھشاش بشاش رہتے ہیں انجينئر خادم حسین کا تعلق ضلع مالاکنڈ کے پسماندہ علاقہ الہ ڈھنڈ ڈھیری نظرالی خیل سے ہیں خادم حسین سوئی گیس کے محکمے میں بطور انجینئر کے پوسٹ پر فائز رہے چکے ہیں تاہم 2004 میں انہوں سوئی میں انجینئرنگ پوسٹ کو خیراباد کہہ کر کاروبار کے سلسلے میں کینڈا چلے گئے انجینئر خادم حسین پاکستان او ر ضلع ملاکنڈ اور خصوصا الہ ڈھنڈ ڈھیری کے عوام کے بہت سے مسائل حل کرنے میں اور گاؤں کے غریب ضرورت مند اور بیماروں کے ساتھ مالی تعاون میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں انجینئر خادم حسین گزشتہ دو سال سے رمضان المبارک کے مہنے میں الہ ڈھنڈ ڈھیری اور گردنواح کے سفید پوش غریبوں بیوؤں اوریتیموں کےلئے لاکھوں روپے نقد دیتے ہیں جس سے کافی تعداد میں لوگوں کی ضرویات پورے ہوجاتے ہیں
آج کے دور میں انسانوں کی اکثریت عقیدتوں کے بجائے مفروضوں ، نظریات کے بجائے مفادات ، حسن اخلاق و خلوص کے بجائے ریاکاری اور خود غرضی کے قائل ہو چکی ہے ، مگر ان برے حالات میں بھی مضبوط اعصاب اور پختہ فکر و نظر کے حامل کچھ لوگ ابھی اس جہان کی رونقوں کو اپنی سحر انگیز شخصیت سے دوبالا کر رہے ہیں اور کوئی نمود و نمائش کی خواہش ان کی زندگی کے بامقصدسفر میں رکاوٹ نہیں بن سکتی
پاکستان اور بالخصوص اکہ ڈھنڈ ڈھیری ضلع مالاکنڈ کے لیے یہ بھی بڑے اعزاز کی بات ہے کہ الہ ڈھنڈ ڈھیری کے پہاڑوں سے اٹھنے والے کینیڈین انجينئر خادم حسین برے اعظم شمالی امریکا اور یورپ اور عالمی سطح پر پختونوں کی نمائندگی کر رہے ہیں
انجينئر خادم حسین انسانیت کے خادم غریبوں کا خیرخواہ وسیع تعلق احباب ۔بہت سی خوبیوں کے مالک خوش اخلاق نوجوان، قابل تعریف ،اور ماشاءاللہ اپنے دوستوں کی دل سے قدر کرتے ہیں دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ترقی عطا فرمائے آمین۔