
بونیر (بیورو چیف عابد سے)
بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں مٹھائی کے دوکان میں اگ لگنے سے دکان اور سامان مکمل طور پر جل کر راکھ بن گیا ہے۔
ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے 30 منٹ فائر فائٹنگ کرکے آگ پر قابو پالیا اور دیگر دکانوں کو بچایا تاہم کولنگ کا عمل دیر تک جاری رہا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گیس لیکج کی وجہ سے لگی تھی ۔
پہلے مرحلے میں آگ کو ایک مقام تک محدود رکھا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں اردگرد کی عمارتوں کو محفوظ بنایا گیا تاہم آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور دکاندار کو لاکھوں کا نقصان ہوا۔
بازار یونین مقامی پولیس انتظامیہ اگ بجھانے کے دوران موجود رہا اور بازار کے دکان دار برادری خریداروں اس پاس کے رہائشیوں نے جمع ہوکر اظہار ہمدردی کی اور حکومت سے متاثرہ دکاندار کیساتھ مالی تعاون کی اپیل بھی کی۔