
باجوڑ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے انتخابی نتائج مستر د کر دیئے،
پی کے 20 اور پی کے 21 کے انور زیب خان اور انجنیئر اجمل خان کا الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ۔
باجوڑ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں انور زیب خان اور انجنیئر اجمل خان نے انتخابی نتائج مسترد کردیئے،
متعلقہ آر اوز دفاتر سے غائب، آخری چار پولنگ اسٹیشن کے نتائج اور فارم 45 دینے سے انکاری ہے۔
باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدر گل ظفر خان، انور زیب خان کے فرزند سکندر زیب خان، لقمان خان اور دیگر نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا
کہ باجوڑ حلقہ پی کے 20 اور پی کے 21 سے آزاد ناکام امیدواروں انور زیب خان اور انجنیئر اجمل خان نے کہا کہ عوامی منڈیٹ پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔
دونوں سیٹوں پر ہماری جیت واضح تھی مگر بعد میں زور زبردستی ناکامی میں تبدیل کیا گیا۔
دونوں ناکام نتائج میں ہیرا پھیری اور منظم انداز میں بھی دھاندلی کی گئی۔ اب متعلقہ آراوز اپنے دفاتر سے غائب ہیں۔ امیدواروں نے الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کرلیا۔
اور الزامات عائد کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہوئے کے ہمارے پاس تمام حلقوں کے فارم 45 موجود ہیں جس پر ہم ہزاروں کے لیڈ سے جیت چکے ہیں۔
مگر ہماری یقینی فتح کو شکست میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ہم اپنا حق کسی کو چھینے نہیں دیں گے۔
ہم جماعت اسلامی کے امیدواران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اخلاقی طور پر ہمارے حق کو لینے سے گریز کریں ورنہ ہم جلد عدالت کے ذریعے ان سے واپس لے لیں گے۔