
تیمرگرہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث خیبرپختونخوا کے امیر مولانا محمد روح اللہ توحیدی کی سرپرستی میں صوبائی کابینہ کے وفد نے ضلع لوئر دیر کا دورہ کیا، اور تیمرگرہ شہید چوک کے قریب ذائقہ محل ریسٹورنٹ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع لوئر دیر کی تنظیم نو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے صوبائی امیر، ضلع لوئر دیر کی کابینہ ومجلس شوری کے ارکان کے علاوہ صوبائی ناظم اعلی مولانا عمر بن عبد العزیز نے بھی خطاب کیا، اس کے بعد باہم مشاورت اور اتفاق رائے سے سابق معزول شدہ ضلعی امیر مولانا شاہد اللہ آف ٹیکنئ بالا کی جگہ مولانا عزیز اللہ کو مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع لوئر دیر کا امیر، اور مولانا سعید الحق اف ثمرباغ کی جگہ مولانا جمیل احمد ہمدرد اف خال کو ضلع لوئر دیر کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا، اس کے مجلس شوری نے اتفاق رائے سے پروفیسر ڈاکٹر اعزاز علی کو سینئر نائب امیر اول، اور مولانا عبد اللطیف مدنی کو نائب امیر دوم، مولانا حبیب اللہ حیدر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مولانا عبد الروف مدنی کو ناظم تبلیغ، مولانا شاہ اسلام رباطی کو نائب ناظم تبلیغ، معروف سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ سجاد احساس کو سیکرٹری اطلاعات، مولانا بلال احمد کو فینانس سیکرٹری، مولانا عمر محمد اف کامبٹ کو رابطہ سیکرٹری، یوسف سلفی اف چکدرہ کو ناظم سوشل میڈیا، مولانا عبد اللہ اف میدان کو ناظم تعلقات عامہ اور یونس سنگریار کو ناظم شعبہ خدمت خلق مقرر کیا گیا۔ اخر میں تمام شرکاء نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا ارادہ کیا کہ ملک بھر میں عام طور پر اور صوبہ خیبر پختونخوا میں خاص طور پر اصلاح معاشرہ اور نوجوانوں کی بہترین تربیت کے لیے قرآن وسنت کی دعوت کو منظم طریقے سے عام کرینگے۔