
لوئیر دیر ) منڈا کے قریب گرڑہ کے مقام پر موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصاد م جس میں باچا محمد سکنہ پیر خیل طاطہ کان میں جانبحق اور ایک زخمی ہوگے ریسکیو 1122 اہلکاروں نے جانبحق شخص اور زخمی کو ریسکیو ایمبولینس میں ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا وقت پر ورثہ نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو نوجوانو نے جانبحق کے قیمتی سامان اور 379500 روپے اپنے پاس امانت کے طور پر رکھ دیے تھے۔جو کہ بعد میں ریسکیو1122 نے قیمتی سامان اور روپے بغیر کوئی لالچ بغیر کوئی خیانت انکے ورثاء کے حوالے کر دیا. ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی ایمانداری کو دیکھ کر ورثاء بیحد خوش ھوئے. ورثاء نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی اور ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور بہت ساری دعائیں دی.