
سوات(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیس سوات میں ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان کے زیر صدرات کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں لوئر سوات کے تمام ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور لوئر سوات کے چوکی انچارجان نے شرکت کی، میٹنگ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ، چوکیات کی سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جائیں ، تھانہ جات اور چوکیات کے مورچوں پر تعینات پولیس جوانان دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں، اپنے ارد گرد مشکوک افسراد پر کڑی نظر رکھیں، دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں، تھانے آنے والے سائیلین کی بروقت مدد کریں اور اُن کو عزت و احترام سے بٹھا کر اُن کو درپیش مسئلہ حل کریں، رات کے وقت روزانہ کے بنیاد پر اپنے تھانوں کے حدود میں گشت کو یقینی بنایا جائے، ناکہ بندیوں کے دوران عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں ۔انہوں نے زیر تفتیش مقدمات جلد از جلد میرٹ کے بنیاد پر ٹیکنیکل طریقے کو اپنا کر پایہ تکیمل تک پہنچانے کے بھی احکامات جاری کئیں تاکہ مظلوم کو انصاف اور ظالم کو قرار واقعی سزا مل جائیں ۔ انہوں نے کرائم کا جائزہ لیتے ہوئے تمام پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقوں میں منشیات سمگلروں، منشیات فروشوں، غیر قانونی رہائیش پزیرافراد، مجرم اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کریں تاکہ علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن ہو۔ انہوں نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیکر جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری جنگ میں سوات پولیس کا ساتھ دیں۔