فلپائن کے صوبے لویولا کے ضلع مولو میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 50 مکانات تباہ ہو گئے۔
چینی خبر رساں ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ صبح 5 بجے سے پہلے لگی اور اس نے متعدد مکانات کو لپیٹ میں لے لیا جس سے ضلع مولو میں 50 سے زائد مکانات تباہ ہو گئے۔
لائلٹی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن منیجمنٹ آفس نے کہا کہ فائر فائٹرز نے آگ پر دو گھنٹے کے اندر قابو پالیا، تاہم حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔