ڈپٹی کمشنر دیر پائین کا دارالامان اور محکمہ بہبودی آبادی کا دورہ، طبی سہولیات کی بہتری کی ہدایت!

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلئفیرجناب محمد زیب خان کے ہمراہ دارالامان بلامبٹ کا دورہ
۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلئفیرجناب محمد زیب خان نے دارالامان میں دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے دارالامان میں سٹاف کی حاضریاں اور ریکارڈ چیک کئے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر کو ہدایات کی دارالامان میں تمام خواتین کو بنیادی طبی سہولیات یقینی بنائیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بہبودی آبادی کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ جناب شاہد خان ڈسٹرکٹ پاپولیشن وئیلفیر آفیسرنے محکمہ بہبودی آبادی کے طبی مراکز میں علاج معالجہ کے بارے میں بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن وئیلفیر آفیسر کو ہدایت کی کی تمام طبی مراکز کی مانیٹرنگ کریں۔ طبی مراکز میں جو سہولیات موجود نہیں ان کے بارے میں رپورٹ مرتب کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کی حاضریاں چیک کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button