
واشنگٹن: امریکی ریاست انڈیانا کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 بچے ہلاک اور فائر فائٹر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا کے شہر بینڈ کے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے فوری طور پر دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کوئی بھی گھر سے باہر نہ نکل سکا۔
آگ لگنے کے بعد گھر میں موجود شخص صرف ایک بچے کو نکال سکا جو شدید زخمی تھا جب کہ دیگر 5 بچے شدید جھلسنے کے باعث دم توڑ گئے۔
فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، اس دوران ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ انکوائری کمیٹی بنا دی گئی۔
یاد رہے کہ یہ علاقہ شدید برفباری کی وجہ سے برف سے ڈھکا ہوا ہے اور یہ واقعہ سردی کو کم کرنے کے لیے لگائی گئی آگ کی وجہ سے پیش آیا ہو گا۔