باجوڑ: رمضان المبارک میں ضلعی پولیس جوان سیکیورٹی کی ذمداریاں سر انجام دینگے

Spread the love

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی طرف سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیا گیا جس کی تحت ضلع ہذا مںی موجود تمام بڑے بازاروں اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کو دوگنا کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی دیگر رش والے جگہوں پر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئیں۔ سحری، افطاری اور نماز تراویح کے دوران تمام بڑے مساجد میں ضلعی پولیس جوان سیکیورٹی کی ذمداریاں سر انجام دینگے اور اس حوالے سے متعلقہ ڈی۔ایس۔پیز/ایس۔ایچ۔اوز تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی بذات خود نگرانی کرینگے۔

رمضان المبارک کے مبارک دنوں مں ٹریفک کے مد میں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کیا جائیگا اور اس سلسلے میں ٹریفک کے ابتر صورتحال سے بچنے کلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دیا گیا ہے۔ تمام بڑے اور گنجان اباد بازاروں میں ٹریفک کی اضافی نفری تعینات کر دی گئیں۔ بازاروں میں موجود تمام غیر قانونی پارکنگ اور تجاویزات کے خاتمے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر انکا خاتما یقینی بنایا جائیگا۔ اسکے علاوہ رمضان المبارک کے دوران ضلع ہذا کی تمام داخلی راستوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دن رات موبائل گشت اور چکنگ کے عمل کو بھی مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائیگا۔

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماہ صیام میں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اپنے اردگرد سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button