لویر دیر: ریسکیو 1122 رمضان المبارک کے دوران خدمات فراہم کرتی رہے گی

Spread the love

لویر دیر

ریسکیو 1122 دیر لوئر رمضان المبارک کے دوران شب ورز خدمات فراہم کرتی رہے گی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے بتا یا کہ ضلع بھر میں عوام الناس کو بروقت اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ماہ رمضان کے دوران ریسکیو اہلکار اپنے سٹیشنز میں موجود رہیں گے۔ ریسکیو1122 کیجانب سے رمضان المبارک کے دوران 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں گے۔ ریسکیو1122 کے اہلکار کسی بھی مذہبی تہوار یا سرکاری تعطیلات کے دوران بھی عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لیے موجود رہتے ہیں ۔ ریسکیو اہلکار اپنے فرائض عبادت سمجھ کرر
ادا کرتے ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت اور بروقت سہولیات اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔
ریسکیو1122 رمضان المبارک میں سحروافطار کے اوقات میں بھی خدمات فراہم کرتی رہے گی ۔
عوام الناس رمضان المبارک کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 فری ڈائل کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button