
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں آج اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے تیمرگرہ بازار کا اچانک دورہ کیا۔ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر اشیاء خرد نوش کے کوالٹی اور قیمت چیک کی۔ اور دکانداروں کو ہدایات جاری کردی کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق ریٹ چلائیں اور صفائ کا خاص خیال رکھیں۔ بعد میں پرائیس مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری قیمہ فروش کے گودام پر چھاپہ مارکر غیر معیاری قیمہ تیار کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائ کی گئی۔ اور ہدایات جاری کردی کہ بازار میں غیر معیاری قیمہ پر مکمل طور پر پابندی ہے۔ اگر کسی دکاندار کے پاس غیرمعیاری قیمہ پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائ ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے رمضان پرائیس مانیٹرنگ ڈیسک کا معائینہ بھی کیا اور شہریوں کی جانب سے اندراج کی گئی شکایات کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ عملہ کو ہدایت کی کہ شکایات کو بروقت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کریں تاکہ بروقت قانونی کی جاسکیں