
شرینگل (تحصیل رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالخالق جان شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے پرو وائس چانسلر مقرر۔
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیر اعلٰی کے ایڈوائس پر آیندہ دو سال کیلئے شہید بی بی یونیورسٹی شرینگل شعبہ کیمسٹری کے ایسوسئیٹ پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالخالق جان کی بطور پرووائس چانسلر منظوری دے دی۔
سید عبدالخالق جان کی تقرری پر جامعہ شرینگل کے ملازمین اور طلباء نے خوشی کا اظہار کیا۔ملازمین نے انکے گزشتہ ٹنیور کی بہترین اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید دو سال کیلئے تعیناتی جامعہ کیلئے مثبت پیش رفت قرار دے دیا۔
موصوف کے گزشتہ دو سال بطور ایکٹنگ وائس چانسلر / پرو وائس چانسلر کاکردگی مثالی رہی انہوں نے جامعہ کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی، ملازمین کے فلاح وبہبود کیلئے کئ اہم اقدامات اُٹھائے۔ طلباء کیساتھ براہ راست رابطہ رکھا تدریس کے شعبہ جات میں کئ اصلاحات کئے،قومی اور بین الاقوامی جامعات سے مفاہمت کے یاد داشت دستخط کئے طلباء اور فیکلٹی کے ایکسچینج سمیت مشترکہ ریسرچ ورک کے مواقع فراہم کئے۔