ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ادراب جھیل کا دورہ، سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ

Spread the love

سوات (بیوروپورٹ )ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عدنان ابرار نے کالام کے نئے سیاحتی مقام ادراب جھیل کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد سیاحت کے فروغ، مقامی معیشت کی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے جاری منصوبوں کا جائزہ لینا تھا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر کرامت علی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ادراب جھیل اپنے قدرتی حسن اور پُرامن ماحول کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل عدنان ابرار نے اس مقام تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے فور بائی فور جیپبل ٹریک کی تعمیر کا جائزہ لیا، جو وزیر اعلیٰ کے عوامی ایجنڈے کے تحت اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وسائل سے بنایا جا رہا ہے۔ یہ ٹریک نہ صرف سیاحوں کی سہولت میں اضافہ کرے گا بلکہ علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔عدنان ابرار نے دورے کے دوران راستے میں موجود سیاحوں سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے علاقے میں سہولیات اور ترقیاتی کاموں پر اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے ان تجاویز کو توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ سیاحوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button