طورخم بارڈر: کلیئرنس کے سست روی کیوجہ سے ٹرانسپورٹرز پریشان

Spread the love

پاک افغان بارڈر طورخم میں کلیئرنس کے سست روی کیوجہ سے ٹرانسپورٹرز پریشان این ایل سی ٹرمینل میں سکینر کے مسلسل خرابی درد سر بن گیا.

لنڈیکوتل (صائم افریدی) طورخم میں کسٹم کلیئرنس کے سست روی اور سکینر کی مسلسل خرابی کیوجہ سے ٹرانسپورٹرز کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

دوسری طرف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں کیوجہ سے پاک افغان شاہراہ ہر وقت بند رہتی ہے جس میں ضلعی پولیس کی بد نظمی اور بے انصافی شامل ہیں جس سے مسافروں مریضوں اور سٹوڈنٹس کو انے جانے میں سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

دوسری طرف ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ٹرکوں میں اربوں روپے کا مال ہوتا ہے اور ٹرک بھاری ہوتے ہیں اور اسکی حفاظت کی خاص انتظامات نہیں کیے گئے اور چھ سات دن کھڑا ہونے سے گاڈیاں تباہ ہوتے ہیں اور نہ کھانے کو کچھ ملتا ہے اور نہ وضو اور نماز کیلئے جگہ ہوتا ہے

انہوں نے اعلیٰ سطح پر عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کلیئرنس کے عمل میں تیزی لایا جائے تاکہ مسافروں کے مشکلات میں کمی آسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button