سوات: مالم جبہ اسکی ریزورٹ کے زیر اہتمام دو روزہ وینٹر اسنو فیسٹ اختتام پزیر

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی مالم جبہ اسکی ریزورٹ کے زیر اہتمام دو روزہ وینٹر اسنو فیسٹ اختتام پزیر ہوگیا۔

سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اسکی ریزورٹ کے زیر اہتمامپقک فوج اور ایف سی نارتھ کے تعاون سے دو روزہ وینٹر اسنو فیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

فیسٹول میں پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے رسہ کشی، والی بال ، بیڈمینٹن، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا،

مقابلوں میں ونرز میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

اختتامی تقریب میں ضلعی پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل صحت کےلئے انتہائی ضروری ہوتے ہیں اور سیاحتی مقام مالم جبہ میں اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاحوں کی سرزمین سوات میں تمام سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

مالم جبہ اسکی ریزورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے ہمارا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا ہے بلکہ سیاحوں کو محظوظ ہونے کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button