
لنڈیکوتل (صائم افریدی) ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل میں مون سون بارشوں سے بڑے سیلابی ریلے نے کئ گھروں ، جانوروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جبکہ دوسرے طرف انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم ہوئی ۔ نیکی خیل اور سلطان سے تعلق رکھنے والے تین جوانوں نے سیلاب میں پھنسے موٹر کار کو جب پانی نے اپنے لپیٹ میں لیا تو کار میں موجود لوگوں کو موت کے منہ سے نکالا اور اپنے زندگی کے پروا کئے بغیر زندگیاں بچانے میں کامیاب ہوئے ۔ اہل علاقے کے لوگوں نے تین جوانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس کارنامے کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسوں نکل آئے ۔