چکدرہ: سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش ) محکمہ تعلیم اور این سی ایچ ڈی لوئر دیر کے اشتراک سے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم ، ایس ڈی او آدینزئی ظہیر الدین کی سربراہی میں طلباء ، ہیڈ ماسٹرز، سکول لیڈرز اور اساتذہ کا اسسٹنٹ کمشنر کے آفس سے چکدرہ پریس کلب تک واک ، واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایٍیشنل اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی سید سردار بادشاہ ، این سی ایچ ڈی لوئر دیر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسد خان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کہ آدینزئی میں ہزاروں طلبہ ابھی بھی سکولوں سے باہر اور پڑھائی سے محروم ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہاں سرکاری سکولوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ سمیت دیگر سہولیات بھی موجود ہیں ، انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو فوری طور پر سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا واحد ذریعہ ہے ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button