ملاکنڈ: سیاسی جماعتوں اور تاجرتنظیموں نے ملاکنڈ ڈویژن میں ممکنہ ٹیکس نفاذ کو مسترد کردیا

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)ملاکنڈ کے سیاسی جماعتوں اور تاجرتنظیموں نے ملاکنڈ ڈویژن میں ممکنہ ٹیکس نفاذ کو مسترد کردیا، ٹیکس نفاذ کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن سمیت ضم شدہ قبائلی اضلاع کے ساتھ مشترکہ تحریک چلائیں گے ، ٹیکس نفاذ کے خلاف کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ان خیالات کا اظہار تحریک حقوق تحفظ ملاکنڈ میں شامل سیاسی جماعتوں کے نمائندوں جماعت اسلامی کے سابق صوبائی شاہ راز خان ،خورشید ربانی، مفتی ارشاد، ٹریڈ یونین ملاکنڈ کے ضلعی صدر حاجی شاکر اللہ ، بٹ خیلہ کے صدر زوار خان ،پیپلز پارٹی کے مسلم خان ، سکندر حیات، عوامی نیشنل پارٹی کے علی حیدر ، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر علی محمد، حاجی رحمانی گل وغیرہ نے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ائندہ بجٹ میں ملاکنڈ ڈویژن سمیت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ٹیکس نفاذ کا منصوبہ بنایاہے مگر پسماندہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کسی قسم کی ٹیکس تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،حکمران پہلے ملاکنڈ ڈویژن کی پسماندگی خاتمے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرکے مراکز صحت اور تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہم کریں ، سڑکوں کی حالت زار درست کریں بعد میں ٹیکس نفاذ کی کوشش کریں ، اس کے بغیر کسی قسم کی ٹیکس ک قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ملاکنڈ ڈویژن کی سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز سمیت ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت ٹیکس نفاذ کے خلاف تحریک چلائیں گے ، اس حوالے سے مشترکہ طور پر جو بھی لاءحہ عمل اختیار کیا گیا تو اس پر عمل کریں گے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button