تحصیل لنڈیکوتل: نیٹ ورک نہ ہونے کیوجہ سے طالب علموں کی آنلائن کلاسیس متاثر

Spread the love

تحصیل لنڈیکوتل میں تمام نیٹ ورکس بے کار روز بروز پیکجز کے قیمتوں میں تو اضافہ ہو رہا ہے لیکن سروس مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
لنڈیکوتل ( صائم افریدی)ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل میں زونگ موبی لنک جاز ٹیلی نار یوفون کے صارفین پریشان،خراب نیٹ ورک وکمزور کنیکٹیویٹی نے لوگوں کو دنیا سے ڈسکنیکٹ کر دیا ۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے ایک طرف پیکیجز میں اضافہ اور دوسری طرف ٹاورز مالکان کی من مانیاں جاری جنریٹر کے تیل فروخت کرکے سگنل ڈراپ ہوتے ہیں اور عوام کو دونوں لوٹ رہے ہیں اور صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ زرائع کا کہنا ہے کہ دن رات میں صرف زیادہ سے زیادہ پانچ گھنٹے کام کرتے ہیں جس طالب علموں کی آنلائن کلاسیس متاثر ہوجاتی ہے جسکی لئے بچے پشاور جاتے ہیں اہل علاقے کا کہنا ہے کہ ہم نے بار بار یہاں کے زمہ داروں سے شکایت کی لیکن ابھی تک ٹاورز مالکان کیخلاف کوئی سخت ایکشن نہیں لیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ جلد ازجلد ان کی خلاف کاروائی کرے تاکہ سٹوڈنٹس کو آنلائن کلاسیس میں مشکلات کم ہوں اور ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نا ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button