
چکدرہ(احسان دانش) ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے فضل حسین نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فضل ہادی چیئرمین شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ، انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجیئرنگ ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر اقبال منیر اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء ان کے بیرونی ممتحن تھے ، ملاکنڈ یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد اور شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے فیکلٹی ممبرز نے ڈاکٹر فضل حسین اور ان کے ریسرچ سپروائزر ڈاکٹر فضل ہادی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ـ