
چکدرہ(احسان دانش) ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے عمر وہاب نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق کے زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک کیمپس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد ضیاء اور عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے پروفیسر ڈاکٹر عباس خان ان کے بیرونی ممتحن تھے ، ملاکنڈ یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد اور شعبہ کیمسٹری کے فیکلٹی ممبرز نے ڈاکٹر عمر وہاب اور ان کے ریسرچ سپروائزر ڈاکٹر محمد صادق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ـ