لوئیر دیر: انکم ٹیکس ودیگر ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

Spread the love

لوئیر دیر)مالاکنڈ ڈویژن کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے اور یہاں انکم ٹیکس ودیگر ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف تیمرگرہ سمیت دیرلوئر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہاانجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انورالدین کی اپیل تیمرگرہ،خال، چکدرہ،تالاش، منڈا، ثمرباغ، میدان، حیا سیری،زیمدارہ، کامبٹ، حاجی آباد سمیت دیگر علاقوں میں تاجر برادری نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال کیاجبکہ شٹرڈاون ہڑتال کی وجہ سے سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہی جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا رہا دیرلوئر کے وکلاء برادری نے بھی تاجروں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کرتے ہوئے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا ضلع بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہے تیمرگرہ کے تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ طور پر انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انورالدین کے قیادت میں جلوس نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ٹیکس نامنظور کے حوالے سے شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر حاجی انور الدین،امیر سراج الدین، ملک عبدالستاریوسفزئی ،نوابزادہ محمود زیب خان، انجینئر یعقوب الرحمن، تحصیل چیرمین مفتی عرفان الدین، ملک سجاد یوسفزئی، عالم زیب ایڈوکیٹ، لائق ذادہ، سید نورعالم باچہ، عمران نذیز، شعیب احمد۔سجاد حیات جنرل سیکرٹری پین لوئیر دیر، پیٹرولیم ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویثرن کء صدر میاں علی جان، ملک کاشف کمال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے ملاکنڈڈویژن میں یہاں کے عوام کسی قسم کی ٹیکسز کانفاذ نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن پہلے ہی سے سیلاب، زلزلہ، دہشت گردی اور دیگر قدرتی آفات نے شدید متاثر کیا ہے یہاں کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اوربدآمنی سے تنگ آچکے ہیں لہزایہاں کے عوام مزید ٹیکسوں کے متحمل نہیں ہوسکتے حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور ملاکنڈڈویژن میں ٹیکسوں کا نفاذفیصلہ واپس لے حکومت یکم جولائی سے ملاکنڈڈویژن میں ٹیکسوں کی نفاذچاہتی ہے جوکہ یہاں کے عوام کو منظور نہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button