سوات: ‘کرغزستان میں پاکستانی طلباء وطالبات پر وحشیانہ تشدد ناقابل برداشت واقعہ ہے’

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر شیرشاہ خان نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلباء وطالبات پر وحشیانہ تشدد ناقابل برداشت واقعہ ہے، دیارغیرمیں ان طلباء وطالبات کو تحفظ فراہم کرنااوران کی تعلیمی مستقبل کومحفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت کرغزستان میں مقیم طلباء وطالبات کی بحفاظت وطن لانا اوران کی ہرقسم دادرسی کرنے کے لئے تمام تراقدامات اٹھائیں، عوامی نیشنل پارٹی مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ طلباء وطالبات اوران کے خاندان کے ساتھ ہیں اے این پی ان کی آواز بن کر ان کو ہرممکن مدد فراہم کرے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی قابل مذمت اور باعث شرم ہے، کہ کرغزستان میں زیرتعلیم پاکستان طلباء وطالبات پر وہاں کے شرپسندوں کی طرف سے حملہ کرکے ان کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا، جس کو جتنے بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی طرف سے پالیسی بیان بھی اایاہے اورانہوں نے پارٹی فارن سیکرٹری سردارحسین بابک کوذمہ داری سونپ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونکوا کے دیگر علاقوں سمیت سوات سے تعلق رکھنے والے کی طلباء وطالبات اس وقت کرغزستان میں زیرتعلیم ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اوران کے والدین کو بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button